سلطان الفقر حضرت سلطان حق باہو ؒ:
جوانمرد اللہ کے بغیر کسی چیز کی تلاش نہیں کرتے نہ انہیں دنیا اور اسکی آرائش کی خواہش نہ حور نہ قصور اور نہ جنت کی خواہش ہے۔ دیدار کرنے والوں کے نزدیک یہ سب چیزیں ہیچ ہیں ان کا دل اللہ کے نام پاک میں مشغول اور عہدِ الست میں مست ہے۔ اللہ تعالیٰ کا نام پاک جسکی جان کی جان ہے وہ دائمی طور پر غم سے آزاد ہے جب قیامت کے دن اچھے اور برے اعمال کا فیصلہ ہوگا تو اس دن اسم اللہ ذات پاک کا جس کے دل پر نقش ہوگا بلکہ جس نے ایک مرتبہ بھی اسم اللہ ذات پاک کو سچے دل سے تصور کیا ہوگا اگرچہ اس کے گناہ اس قدر ہوں کہ زمین و آسمان میں بھی نہ آسکیں تو یہ تمام گناہ ترازو کے جس پلڑے پر ہوں گے وہ ہلکا رہے گا اور صرف اسم اللہ جس پر ہوگا وہ پلڑا بھاری ہوگا۔ ملائکہ حیرانی کے عالم میں کہیں گے کہ اے ہمارے رب! اس بندے کی کون سی نیکی نے ترازو کا پلہ گراں کردیا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے میرے فرشتو! یہ میرا بندہ میرا طالب ہے اور میرے نام میں مشغول رہا۔ اے فرشتو! یہ لوگ میرے ساتھ ہیں اور میں ان کے ساتھ ہوں ۔ بس اللہ ہی کافی ہے اور اللہ کے علاوہ ہوس ہی ہوس ہے۔ جاننا چاہیئے کہ اگر کوئی شخص قرآن ،نوافل ،فقہ اور دیگر عبادات میں مشغول رہے اور جس قدر چاہے فضیلت حاصل کرے مگر اللہ تعالیٰ کے ذاتی نام پاک اللہ اور حضور ﷺ کے نام پاک محمد ﷺ کے تصور سے بے خبر ہوں اور اس کے مطالعہ میں نہ رہے تو سب عبادات رائیگاں ہیں۔
بحوالہ کتاب: (اسرارِ قادری)
آ طالب مولا آ میرے مرشد سلطان الفقر حضرت سلطان محمد رفیق القادری سروری تجھے اسم اللہ ذات پاک کا فیض عطا فرمائیں تاکہ تیری آخرت سنور جائے.....
۔حق رفیق یا رفیق
میرے مرشد کے چاہنے والوں کی خیر ہو۔۔
منجانب:
خادمہ سلطان الفقر،رئیستہ الخدامِ اعظم سلطان ثمینہ شاہین رفیقی قادری سروری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم سلطان الفقر،خلیفۂ اعظم فقیر زر محمد خان رفیقی قادری سروری
No comments:
Post a Comment